پشاور:خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کی ناراضگی ختم نہ ہو سکی جس کی وجہ سے ناراض ارکان نے حکومتی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ناراض گروپ نے بجٹ سے قبل الگ سے اجلاس بلا لیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اجلاس میں شرکت کریں گے۔حکومتی ارکان اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سہ پہر دو بجے اسمبلی میں ہوگا۔سابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ بجٹ کو دیکھ کر اپنی آراء کا فیصلہ کریں گے۔