Wed, September 16, 2026 12:41 pm

مسلم لیگ (ن) فرانس کے معرکہ حق پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام احباب کا مشکور ہوں: طلعت محمود چوہان

پیرس :پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے چیف پیٹرن طلعت محمود چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے تمام نوجوان ساتھیوں، کارکنان اور عہدیداران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو گجرات، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، گوجر خان، راولپنڈی، سیالکوٹ اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں اور قائد محترم میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں۔ میں خصوصی طور پر ان تمام احباب کا ممنون ہوں جنہوں نے گزشتہ روز منعقدہ ایک سادہ اور مختصر تقریب کو اپنی بھرپور شرکت، محبت اور جوش و خروش سے ایک بڑے جلسے کی شکل دے دی۔ آپ کی وابستگی، نظم و ضبط اور جماعت سے محبت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس دن بدن مزید مضبوط اور فعال ہو رہی ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو صحت، کامیابی اور استقامت عطا فرمائے۔