غلام ربانی المعروف بابو بھائی پی ٹی آئی بیلجیم کے مسلسل دوسری بار بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے

غلام ربانی المعروف بابو بھائی پی ٹی آئی بیلجیم کے مسلسل دوسری بار بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے۔ پی ٹی آئی بیلجیم کے کارکنان کا بابو بھائی کی گزشتہ سالوں میں شاندار کارکردگی پر زبردست اعتماد اور مزید کامیابیوں کیلئے ممکنہ تعاون اور نیک تمناؤں کا اظہار ! بھرپور اعتماد اور کلین سویپ کروانے پر تمام احباب کا دلی شکریہ ، باہمی مشاورت سے پارٹی کیلئے جد و جہد جاری رکھنے اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کا عہد کرتے ہیں ! غلام ربانی بابو بھائی کا دوستوں سے وعدہ اور اظہار تشکر