کراچی: گیس فراہمی کے اوقات پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہری پریشان

کراچی میں گیس فراہمی کے اوقات پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہری پریشان ہوگئے۔صارفین کا کہنا ہے کہ صبح 6 سے 10 بجے تک گیس فراہمی کاشیڈول ہے لیکن مختلف علاقوں میں گیس 7 بجے تک بحال کی جاتی ہے۔صارفین کے مطابق کئی علاقوں میں گیس 10 بجے کے بجائے ساڑھے 9 بجے بند کیے جانے کی شکایات ہیں۔حکومتی اعلان پر سوئی سدرن گیس کمپنی عملدرآمد نہیں کر رہی جس وجہ سے گھروں میں خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔