جرمنی کے بڑے شہر ڈوزلڈوف میں تاجدار ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا دوسروں شہروں کی طرح اس سال جرمنی کے شہر Neues Düsseldorf میں کیا گیا جو کہ اس شہر میں پہلی بار عظیم الشان پروگرام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔ جرمنی کے شہروں کوبلنز، اسٹٹگارڈ، کولن، میونخ، ہانوور، نیورن برگ، منہائیم، کالسروے اور فرینکفرٹ سے قافلوں نے شرکت کرکے غلامی رسول کا حق ادا کردیا ۔خاص کر فرینکفرٹ سے 18 گاڑیوں کے قافلے میں 70 سے زیادہ عاشقانے رسول نے شرکت کی جس کی قیادت سید غفور شاہ اور ملک وجاہت ( M&S Service ) نے کی۔ فرینکفرٹ سے سید سبط حسن نور نقشبندی گھمگولوی نے خصوصی شرکت کی۔
کانفرنس میں پیر سید ظفراللہ شاہ انگلینڈ، پیر سید حسنات شاہ صاحب بیلجیم اور ڈاکٹر طاہر یاسین نیورن برگ سے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ نقابت کے فرائض علامہ عبدالطیف چشتی الازہری اور چوہدری احسن تارڑ نے خوبصورت انداز میں سر انجام دیے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جسکی سعادت حافظ عمران نے حاصل کی۔ ثناخوانوں نے بارگاہ رسالت میں نعت شریف کے پھول نچھاور کیے۔ ثناخوانوں میں علامہ صدیق مصطفائی، سید افضال شاہ، سید غفور شاہ، زاہد چوہدری، فیض احمد چشتی، رانا محمد آصف، زین العابدین، ضیغم ننے بچے سید مجاہد شاہ، سید صفدر حسین شاہ اور چوہدری عرفان کوٹلہ شامل تھے۔ ہال میں موجود عاشقان رسول نے نعت خوانوں کو بلند آواز سے نعرے لگا کر خوب داد دی ہال نعرہ تکبیر نعرہ رسالت کی صداؤں سے گونجتا رہا۔
صاحبزادہ احمد شاہ نے جرمن زبان تقریر خوبصورت تقریر کی۔
الحاج پیر سید ظفر اللہ شاہ اور صاحبزادہ پیر حسنات شاہ احمد بخاری نے اپنے خوبصورت خطاب ذیشان میں عقیدہ ختم نبوت پر خصوصی تفصلی روشنی ڈالی۔
پروگرام میں خاص اور خوشی کی ایک یہ بات یہ بھی محترم افتخار موجود تھے جھنوں نے 51 لوگوں کو دائرہ اسلام میں داخل کیا۔ تین خوش نصبیوں کو عمرے کے ٹکٹ دیے گئے جو قرعہ اندازی سے نکلے۔
پروگرام کے اختتام سے پہلے پیر سید حامد شاہ گجراتی سرپرست اور بانی پاسبان ختم نبوت انٹرنیشنل نے تمام مرکزی رہنماؤں علامہ عبدالطیف چشتی الازہری، سید احسن علی شاہ، سید غفور شاہ، ملک وجاہت، سید صبط حسن نور شاہ، سید صفدر حسین شاہ، چوہدری امتیاز، چوہدری الیاس، چوہدری عرفان، چوہدری محمد نواز، حاجی محمد سلیم، چوہدری محمد یونس، چوہدری سجاد، رانا محمد حسن، توقیر بٹر صابری، حاجی محمد عارف، راجہ محمد فیصل، چوہدری عبدالرحمن کو اسٹیج پر بلاکر مرکزی راہنماوں کا تعارف کروایا اور Düsseldorf کی انتظامیہ کو کامیاب پروگرام کروانے پر شیلڈ پیش کی۔
پروگرام کے اختتام پر پیر سید احسن علی شاہ نے دعائے خیر فرمائی۔
پاسبان ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں رانا محمد حسن نے ریفریشمنٹ اور حاجی محمد عارف، چوہدری احسن تارڑ اور علامہ منظور عالم نے ٹیم کے ساتھ لذیذ لنگر پیش کیا۔
انتظامیہ پاسبان ختم نبوت انٹرنیشنل رجسٹرڈ نے میڈیا کی ٹیم محترم یاسر، زاہد چوہدری اور چوہدری عبدالرحمن کا خصوصی شکریہ ادا کیا