امدادی پروگرام کا مقصد عوام کو ریلیف دینا اور جنگی اثرات سے بچانا ہے : وزیراطلاعات شرجیل میمن

وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ سیکٹر دباو کا شکار تھا، اسی لیے ٹارگٹڈ فیول ڈیفرینشل سبسڈی متعارف کرائی گئی تاکہ عوام پر اضافی بوجھ نہ پڑے حکومت سندھ اسکیم کے تحت ٹرانسپورٹرز کو ماہانہ مالی معاونت دے دی گی پروگرام 9 ہزار سے زائد انٹرا سٹی اور 1100 انٹر سٹی گاڑیوں پر لاگو ہوگا، جس سے ماہانہ تقریباً 5 کروڑ 70 لاکھ مسافروں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس مد میں تقریباً 2.2 ارب روپے ماہانہ خرچ ہوں گے اور فی مسافر اوسطاً 38 روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کے لیے بسوں، منی بسوں اور کوچز کو ماہانہ 2 لاکھ 40 ہزار روپے تک، ویگنز کو 2 لاکھ 30 ہزار روپے جبکہ سوزوکی پک اپ کو 60 ہزار روپے تک سبسڈی دی جائے گی۔