اسلام آباد: بیرسٹر سلمان صفدر نے ایک درخواست کے ذریعے نیب کو کیس لٹکانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ بشریٰ بی بی ایک پردہ نشیں خاتون ہیں، ان پر اس کیس میں اعانت کا الزام ہے بشریٰ بی بی عدت کیس سمیت 13 کیسز میں بری ہو چکیں یا ضمانت پر ہیںبشریٰ بی بی اس کیس میں 14 ماہ سے جیل میں ہیں۔ خاتون ہونے کی بنیاد پر بھی ضمانت ان کا حق ہے 10 ماہ تک نیب کیس کو لٹکاتا رہا اب کہہ رہے ہیں اپیل سن لیں 10 ماہ بعد نیب کی جانب سے اعترض اٹھانا کیس لٹکانے اور بشریٰ بی بی کو طویل عرصہ جیل میں رکھنے کی کوشش ہے۔