ذاتی سیاسی مفادات کیلئے عوام کو پروپیگنڈ ا سے حکومت کیخلاف اکسایا جارہا ہے:رانا ثنااللہ

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عام آدمی کو فائدہ ہو اور وہ حالات کا مقابلہ کرسکے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کی وجہ سے ہوا اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے لہٰذا ہمیں اندرونی طور پر انتشار نہیں پھیلانا چاہیے اور خبردار کیا کہ اگر جنگ مزید جاری رہتی ہے تو اس سے بھی برے حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو کریڈٹ دینے کے بجائے اس معاملے کو پروپیگنڈا کر رہے ہیں حکومت کے خلاف احتجاج ہونا چاہیے، آئیں اکٹھے ہوں اور حکومت کے ان اقدامات کو تحسین پیش کریں، حکومت کا ان معاملات کو سنبھالنے اور بہتر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے مددکریں اور تجاویز بھی دیں۔