حکمرانوں نے عوام پر ظلم بند نہ کیا تو دھرنوں اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دینگے: حافظ نعیم

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو دھرنوں اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دیں گے۔ کارکنوں کو چاروں صوبوں میں وزیر اعلیٰ ہاوسز کے گھیراﺅ کی تیاری کی بھی ہدایت کردی ان خیالات کا اظہارامیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیاامیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے سے براہ راست بائیکرز، ڈیلیوری ورکرز، طلبہ و مزدور سمیت سب متاثر ہوں گے۔ صرف پیٹرول نہیں، ٹیکسز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، لیوی ختم ہونی چاہیے تھی، آئی ایم ایف کے سامنے جھکنے کے بجائے عوام کو ریلیف دیا جائے قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول اور عوام پر ظلم کی انتہا ہے، غریب اور مڈل کلاس کو زندہ درگور کیا جا رہا ہے مگر حکمران اپنی عیاشیاں کم کرنے کو تیار نہیں، مہنگے جہاز اور مہنگی گاڑیاں عوام پر بوجھ ہیںجماعت اسلامی پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے، آج سے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کریں گے