بانی پی ٹی آئی کی نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر‘جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میںسماعت ہوگی

جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 7 اپریل کو شہباز شریف کی جانب سے دائر ہتک عزت کیس میں بانی پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست سماعت کریگابانی پی ٹی آئی نے حق دفاع ختم کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا عمران خان نے اپریل 2017 میں الزام لگایا تھا کہ شہباز شریف نے پاناما لیکس کے معاملے پر چپ رہنے اور موقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے انہیں 10 ارب روپے کی پیشکش کی تھی 10 ارب روپے کی پیشکش کے اس الزام پر جولائی 2017 میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس دائر کیا تھا۔