اسلام آباد:جارحانہ اور شاندار بیٹنگ ‘صائم ایوب نے پی ایس ایل میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

پاکستان کے ابھرتے ہوئے بیٹر صائم ایوب نے جارحانہ اور شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان سپر لیگ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے 1000 رنز مکمل کر لیے انہوں نے متعدد شاندار اننگز کھیلیں اور شائقین کرکٹ کو خوب محظوظ کیا کرکٹ ماہرین کے مطابق صائم ایوب کی یہ کامیابی ان کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتی ہے اور وہ آنے والے وقت میں پاکستان ٹیم کے لیے بھی ایک اہم اثاثہ ثابت ہوسکتے ہیںوہ مسلسل اپنی کارکردگی سے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں