آئی پی ایل میں کام کرنے والے برطانوی براڈکاسٹ انجینئر کی پراسرار ہلاکت‘تفتیش جای

بھارتی شہر ممبئی میں انڈین پریمیئر لیگ 2026 کے میچز کے دوران خدمات انجام دینے والے ایک برطانوی براڈکاسٹ انجینئر پراسرار طور پر انتقال کر گئے پولیس کے مطابق 76 سالہ جان ولیم لینگفورڈ جنوبی ممبئی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں بے ہوش حالت میں پائے گئے پولیس حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ابتدائی طور پر کسی قسم کی مشتبہ بات سامنے نہیں آئی، تاہم واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیںحکام کا کہنا ہے کہ لینگفورڈ بی سی سی آئی کے ساتھ بطور براڈکاسٹ انجینئر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے اور آئی پی ایل میچز کی کوریج کے لیے بھارت میں موجود تھے ہوٹل انتظامیہ نے فوری طور پر انہیں بمبئی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی آئی پی ایل 2026 کا آغاز 28 مارچ سے ہو چکا ہے اور یہ ایونٹ 31 مئی تک جاری رہے گا۔