پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے دوران بال ٹیمپرنگ کیس میں پی سی بی نے فخر زمان کو سزا سنادی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق قومی کرکٹر فخر زمان کو پی ایس ایل کے دو میچز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ لاہور قلندرز کے فخر زمان 29 مارچ کو کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے آخری لمحات میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کرتے نظر آئے تھے آن فیلڈ امپائرز نے لاہور قلندرز پر پانچ رنز کی پنالٹی عائد کرکے گیند تبدیل کردی تھی پابندی ان پر ضابطہ اخلاق کی شق 2.14 کی خلاف ورزی پر لیول تھری جرم ثابت ہونے کے بعد عائد کی گئی ہے پابندی کے باعث فخر زمان اپنی ٹیم کے آئندہ دو اہم میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے جن میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف مقابلے شامل ہیں۔