اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی بڑی بہن معروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت بحال کردی ڈاکٹر فضیلہ عباسی اپنے وکیل نعیم بخاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، انکے وکیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی تین مرتبہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں، ایک مرتبہ پیش نا ہوئیں اور تین دن کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرایا تو ضمانت خارج ہو گئی جسٹس محمد اعظم خان نے فضیلہ عباسی کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت بحال کرکے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی واضح رہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے 22 بینک اکاو¿نٹس میں تقریباً 25 ارب روپے کی بڑی رقم جمع کرائی گئی، جسے بعد ازاں دبئی اور امریکا منتقل کیا گیا