نئی دہلی:معروف بھارتی اداکار پرکاش راج کی والدہ86 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، انہوں نے اپنے گھر میں آخری سانس لی مرحومہ کی آخری رسومات پیر کے روز ادا کی جائیں گی، وہ طبی مسائل کا شکار تھیں، پرکاش راج ماضی میں بھی اپنی والدہ کی صحت کے مسائل کا ذکر کر چکے ہیں، تاہم ان کے انتقال کی حتمی وجہ کی تصدیق نہیں ہوئی سورنالَتھا کا انتقال بنگلورو میں ہواا داکار اپنی والدہ کے انتقال پر گہرے صدمے میں ہیں، جب کہ شوبز انڈسٹری کی جانب سے بھی ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا جا رہا ہے واضح رہے کہ پرکاش راج نے تقریباً چار دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں تامل، تیلگو، کنڑ، ملیالم، ہندی اور انگریزی فلموں میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔