آپ وہی چاچی جی ہیں جو پوچھتی ہیں کہ میں کب شادی کر رہی ہوں؟ اداکارہ کا میزبان سے سوال

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کا کبیر باہیا کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں اور اپنی شادی سے متعلق ردعمل وائرل ہوگیا اداکارہ کریتی سینن اور برطانیہ میں مقیم کاروباری شخصیت کبیر باہیا کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا حال ہی میں جب کبیر، کریتی کے ساتھ ان کی بہن کی شادی میں شریک ہوئے اور تصاویر شیئر کیں، تو ان افواہوں نے مزید زور پکڑ لیا دونوں سوشل میڈیا پر بھی ایک دوسرے کے لیے پوسٹس شیئر کرتے رہے ہیں ایک انٹریو کے دوران میزبان نے شادی سے متعلق سوال کیا تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ کیا آپ وہی چاچی جی ہیں جو پوچھتی ہیں کہ میں کب شادی کر رہی ہوں؟ زندگی میں شادی کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے انہوں نے مزید کہا کہ وہ تب ہی شادی کریں گی جب انہیں خود مناسب وقت محسوس ہوگا اور مجھے نہیں لگتا کہ مجھے کوئی جلدی ہے۔