لاہور:حلقہ این اے 127 سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی جنرل الیکشن میں کامیابی کے خلاف دائر درخواست الیکشن ٹربیونل نے مسترد کر دی ملک ظہیر عباس کھوکھر نے متعدد بار سماعت کی تاریخیں لیں اور کیس ملتوی کرنے کی درخواستیں بھی جمع کرائیں، تاہم وہ اپنے حق میں کسی قسم کے ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی نمائندگی کے لیے الیکشن ٹربیونل میں بیرسٹر حارث عظمت ایڈووکیٹ پیش ہوئے ملک ظہیر عباس کھوکھر کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات کی انتخابی کامیابی کو چیلنج کیا گیا تھا، لیکن ٹربیونل نے اس درخواست کو غلط، ناقابل سماعت اور بے بنیاد قرار دیا ٹھوس شواہد پیش نہ کرنے اور درخواست کے قابل سماعت نہ ہونے کے باعث الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذر داری خارج کر دی