اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی کا واٹس ایپ نمبر ہیک کرلیا گیا، جبکہ ہیکرز کی جانب سے رقم کی درخواستیں کی جا رہی ہیں بیرسٹر گوہر علی خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ ان کا واٹس ایپ نمبر آج صبح تقریباً 11 بجے ہیک کر لیا گیا ہے اور ان کا واٹس ایپ اکاو¿نٹ ہیک ہونے کے بعد ڈیلیٹ بھی ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ ہیکرز کی جانب سے رقم کی درخواستیں کی جا رہی ہیں تمام مالی درخواستوں کو نظر انداز کیا جائے معاملے سے متعلقہ حکام سے رجوع کر لیا گیا ہے تاکہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جا سکے