آٹھ ٹیموں کی موجودگی میں مختلف کمبی نیشنز کے ساتھ ایونٹ میں حصہ لینا ہوگا: شاداب خان

اسلام آباد:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی ٹیموں کی آمد نے مقابلے کا رحجان بڑھا دیا ہے، سب سے بڑی تبدیلی رواں سال کا پلیئرز آکشن ہے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ایکسپریس ڈیجیٹل کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیاشاداب خان نے کہا کہ پی ایس ایل اور فرنچائزز کے لیے معاملات مزید بہتر ہوں گے، نئی ٹیموں کے آنے سے مقابلے کا رجحان بڑھ جائے گا، 8 ٹیموں کی موجودگی میں مختلف کمبی نیشنز کے ساتھ ایونٹ میں حصہ لینا ہوگاان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں سب سے بڑی تبدیلی رواں سال کا پلیئرز آکشن ہے، بطور کھلاڑی آپ کو خود بھی اپنی قدر و قیمت کا اندازہ ہونا چاہیے، مجھے بھی دوسری فرنچائز سے آفر آئی تھی لیکن میں نے شروع سے ہی ایک بات کہی ہے کہ جب تک اسلام آباد یونائیٹڈ والے خود نہیں نکالتے میں اس ٹیم کو نہیں چھوڑوں گاانہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا نیا دور شروع ہو چکا، بہت سے نئی تبدیلیاں ہو چکی ہیں، 2 نئی ٹیمیں آ گئی ہیں، تیسری کے اونر تبدیل ہوئے، ایونٹ میں جوش وخروش بڑھ گیا ہے، جس طرح 10 سال لیگ نے ترقی کی اب نئے دور میں یہ مزید آگے بڑھے گی شاداب خان نے کہا کہ ہماری ٹیم کا کمبی نیشن اچھا بن گیا ہے، اس بار ہم نے فاسٹ بولرز پر زیادہ انحصار کیا ہے تاکہ کسی کو اگر ریکوری کا وقت چاہیے تو مل جائے۔ ہمارے پاس نوجوانوں کے ساتھ تجربہ کار کھلاڑی بھی موجود ہیں۔