پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز کے تناظر میں لاہور پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کیاترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال قمار بازی میں ملوث 265 ملزمان کو گرفتار کرکے 84 مقدمات درج کیے گئے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے جوئے کے اڈوں اور آن لائن جوئے کے خلاف کریک ڈاو¿ن مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے سی سی پی او نے ہدایت کی ہے کہ نوجوانوں کا مستقبل داو¿ پر لگانے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ جوئے کے اڈوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ریڈ کیے جائیں ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 11 لاکھ 87 ہزار روپے سے زائد داو¿ پر لگی رقم بھی برآمد ہوئی آن لائن گیمبلنگ میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔ پولیس افسران جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ کی نشاندہی کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کریں۔