اسلام آباد:پاکستان کے ٹاپ کھلاڑی اور عالمی نمبر 31 نور زمان نے انگلینڈ میں جاری پی ایس اے اسکواش چیمپئن شپ میں اپ سیٹ کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی تفصیلات کے مطابق سابق عالمی چیمپئن اور اپنے دور کے عظیم کھلاڑی قمر زمان کے پوتے نور زمان نے انگلینڈ میں جاری ایک لاکھ 30 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی آپٹاسی چیمپئن شپ کے دوسرے راو¿نڈ میں میکسیکو کے عالمی نمبر 14 لیونل کارڈینس کو کسی دقت کے بغیر3.0 سے مات دے دی سیڈ 8 نور زمان نے پہلا گیم 11.7سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں11-5 سے کامیابی حاصل کی اور تیسرا گیم11-7 سے جیت کر اگلے مرحلے میں داخل ہو گئے یہ میچ محض 32 منٹ جاری رہا۔