مشرق وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جاری جنگ 27 ویں روز میں داخل ہو گئی ہے اور حالات مزید شدت اختیار کرتے جا رہے ہیںمختلف عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملوں کی تعداد اور شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ سفارتی سطح پر بھی متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیںدوسری جانب ایران نے بھی جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے اسرائیل اور خلیجی ممالک کی جانب میزائل اور ڈرون حملے کیے۔ امارات، سعودی عرب اور بحرین نے متعدد حملوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ بعض مقامات پر نقصان کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں خلیجی ممالک میں سکیورٹی خدشات بڑھنے کے ساتھ ساتھ کویت میں مبینہ طور پر حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر دعویٰ کر رہے ہیں کہ ایران کے رہنما معاہدہ کرنا چاہتے ہیں تاہم ایران نے ان دعوو¿ں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ امریکی دباو¿ کے خلاف مزاحمت جاری رکھے گا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کا فی الحال مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے