ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ایران کے تعلقات دوستانہ ہیں اور تہران اسلام آباد کی نیت کو مثبت اور خیرخواہ سمجھتا ہے، تاہم امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مذاکرات سے متعلق بیانات قابل اعتبار نہیںترجمان نے کہا کہ مختلف ممالک نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے اور اس حوالے سے تہران کو کئی پیغامات بھی موصول ہوئے ہیں، تاہم ایران کا مو¿قف واضح ہے کہ وہ اپنے دفاع کا حق برقرار رکھے گا اور امریکی و اسرائیلی دعوو¿ں پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا ایک انٹرویو میں ترجمان نے بتایا کہ ایران کے وزیر خارجہ خطے کے مختلف ممالک، بالخصوص پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان سمیت دیگر علاقائی ممالک کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اور موجودہ صورتحال پر گہری تشویش رکھتے ہیں ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز میں اپنی پالیسی پر قائم ہے اور موجودہ جنگی صورتحال کے باعث اس راستے سے گزرنے کے لیے مخصوص ضوابط نافذ کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو ممالک ایران کے خلاف کارروائیوں میں شامل نہیں، وہ ایرانی حکام سے رابطے اور ہم آہنگی کے بعد محفوظ طریقے سے جہاز رانی جاری رکھ سکتے ہیں۔