اپنا گھر ہر شہری کا حق ہے، آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت رہائشی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ، کم لاگت گھروں کی فراہمی اور روزگار میں اضافے سے متعلق جائزہ اجلاس ہواوزیراعظم نے بیرونی سرمایہ کاروں اور سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری سے معیشت کا پہیہ چلے گا اور روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تعمیرات و رہائشی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے قابلِ عمل حکمت عملی مرتب کر کے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اس میں پبلک و پرائیویٹ سیکٹر سمیت صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو شامل کیا جائے وزیر اعظم نے کہا کہ اپنا گھر ہر شہری کا حق ہے اور آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، رہائشی شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد سے فائدہ اٹھانے کیلئے رکاوٹیں دور کی جائیں گی وزیر اعظم نے رہائشی تعمیرات کے شعبے کی ترقی کیلئے جامع اقدامات کو جلد حتمی شکل دے کر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، اٹارنی جنرل، گورنر اسٹیٹ بینک، صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نمائندوں سمیت نجی شعبے کے ماہرین اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔