لاہور:مینٹل اسپتال میں انوکھی واردات رپورٹ ہوئی ہے جہاں سے ایک مریض ایمبولینس لے کر فرار ہوگیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مریض کو حراست میں لے لیاپولیس ذرائع نے بتایا کہ ذہنی مریض ہسپتال جا کر کہتا رہا ایم ایس ہوں چارج لینے آیا ہوں جبکہ مریض نے پولیس کو بیان دیا کہ میں خون دینے ہسپتال آیا تھا پولیس کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی جانب سے تاحال کارروائی کے لیے کوئی درخواست نہیں دی گئی پولیس کے مطابق اچانک مینٹل ہسپتال لاہور میں داخل مریض ہسپتال سے ایمبولینس لے کرفرار ہوگیا اور ایمبولینس لے کر شاہدرہ اسپتال پہنچ گیا پولیس نے ایمرجنسی کال پر فوری کارروائی کی اور شاہدرہ اسپتال سے ذہنی مریض کو حراست میں لے لیا