قائداعظم یونیورسٹی کے فنڈز کی خلاف ضابطہ سرمایہ کاری پر پی اے سی ذیلی کمیٹی میں سوالات

اسلام آباد:قائداعظم یونیورسٹی کے فنڈز کی خلافِ ضابطہ سرمایہ کاری پر پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سوالات اٹھ گئے اجلاس میں یونیورسٹیز آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پاکستان کے لیے خریدی گئی زمین کے آڈٹ اعتراضات پر بھی غور کیا گیا۔ آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ زمین استعمال نہیں ہوئی اور اس پر سی ڈی اے کی جانب سے رہائشی پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے قبل ازیںپبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس شاہدہ اختر علی کی زیر صدارت ہوا، جس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سال 2010-11 اور 2013-14 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں قائداعظم یونیورسٹی کے فنڈز کی خلاف ضابطہ انویسٹمنٹ اور ٹرانسفر کے آڈٹ اعتراضات پر بھی تفصیل سے بحث ہوئی آڈٹ حکام کے مطابق 2002 سے 2008 تک یونیورسٹی کو مختلف پراجیکٹس کے لیے دی گئی رقوم کو مکمل پراجیکٹس کے بجائے انویسٹمنٹس میں استعمال کیا گیا۔