کراچی؛ کئی روز پرانی 2 نعشیں برآمد، بارش کے پانی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک

کراچی:شہر قائد میں 2 افراد کی کئی روز پرانی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ بارش کے پانی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا کورنگی کازوے ندی سے ایک شخص کی کئی روز پرانی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔ صنعتی ایریا تھانے کی حدود میں لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی پولیس کے مطابق ہلاک ہونےوالے شخص کی عمر35 سال کے قریب ہے، جس کی فوری طور پر شناخت ممکن نہیں ہوسکی بظاہر لاش 7 سے 8 روز پرانی معلوم ہوتی ہے ملیرسٹی کے علاقے مومن آباد میں بھی گھر سے ایک شخص کی 3 روز پرانی گلے میں پھندا لگی نعش ملی ہے کی شناخت 31 سالہ بلال ولد محمد شفیق کے نام سے کی گئی۔