نو بیاہتا جوڑا تھائی لینڈ میں:رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کے ہنی مون کی تصاویر وائرل

تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کے ہنی مون کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا اپنی سادہ مگر یادگار شادی کے ہفتوں بعد بھی خبروں میں ہیں اور اور اس بار وجہ ان کی تصاویر یا تقریبات نہیں بلکہ پردے کے پیچھے کی کہانی ہے شادی کی پرشور تقریبات کے بعد نو بیاہتا جوڑا رش میکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا اب تھائی لینڈ میں پرسکون انداز میں اپنا ہنی مون انجوائے کر رہے ہیں بھارتی ریاست راجھستان کے ادے پور میں 26 فروری کو شاندار مگر نجی نوعیت کی شادی اور حیدرآباد میں ریسپشن کے بعد، یہ جوڑا تھائی لینڈ روانہ ہوا جہاں انہوں نے ہجوم اور میڈیا کی توجہ سے دور ایک پرسکون ماحول کا انتخاب کیاسوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دونوں کو سیڑھیوں پر قریب کھڑے ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے 29 سالہ اداکارہ ہلکے پھولوں والے لباس میں ملبوس ہیں جب کہ 35 سالہ اداکار سادہ ٹی شرٹ اور گہرے رنگ کی پینٹ میں نظر آ رہے ہیں۔