لندن:عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا، جسے دونوں فنکاروں نے اپنے لیے بڑا اعزاز قرار دیا اس سے قبل راحت فتح علی خان اور شاہ زمان خان نے اتوار کے روز لندن کے تاریخی مقام رائل البرٹ ہال میں شاندار پرفارمنس پیش کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ حاصل کرنا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے اور یہ کامیابی والدین کی دعاو¿ں اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے وہ جلد ہی بنگالی زبان میں اپنا نیا گانا بھی ریلیز کرنے جا رہے ہیں، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے تقریب میں طارق احمد، محمد یاسین اور افضل خان سمیت متعدد ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام پاکستانی اور بنگلہ دیشی موسیقار جوڑے کاشف راجہ اور ربائیت جہان نے کیا۔