تمام فرنچائزز نے اچھی ٹیمیں بنائی ہیں، اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا: فاسٹ باﺅلر میر حمزہ

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر میر حمزہ کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کا کپتان بننا ہم سب کے لیے اچھا موقع ہے لاہور میں راولپنڈیز کے خلاف پریکٹس میچ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر حمزہ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم بہت اچھی ہے میر حمزہ نے کہا کہ تمام فرنچائزز نے اچھی ٹیمیں بنائی ہیں، اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیوڈ وارنر کا کپتان بننا ہم سب کے لیے اچھا موقع ہے۔ آغا سلمان کی کراچی کنگز میں شمولیت بھی فائدہ مند ہوگی انہوں نے کہا کہ ہمیں ایونٹ کے آغاز سے قبل میچ پریکٹس کی ضرورت تھی، ہمیں آج اچھی پریکٹس ملی گئی ہے موسم ہمشہ اثرانداز ہوتا ہے اور بطور کھلاڑی ہمیں ہر صورتحال میں ایڈجسٹ کرنا ہوتا ہے، ہمارے زیادہ تر میچز نائٹ میں ہیں اس لیے موسم کا زیادہ اثر نہیں ہوگا۔