اسلام آباد:پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے ملک بھر کے اسٹیشنز بند کرنے کی دھمکی دیدی

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے معاملے پر آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم سے مشاورت کا مطالبہ کردیاایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کسی نئے بحران کو جنم نہیں دینا چاہیے، تاہم مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں پٹرول پمپ بند کرنے کا آپشن زیر غور ہے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسائل حل نہ ہوئے تو پیدا ہونے والی صورتحال کے ذمہ دار وزیر پٹرولیم ہوں گے قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کار پر پٹرول پمپ مالکان کو اعتماد میں لیا جائے، ملک بھر کے تقریباً 15 ہزار پٹرول پمپ مالکان کو موجودہ طریقہ کار پر اعتراضات ہیں۔