پاکستان میں آج سے موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آج سے 30 مارچ تک ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواو¿ں اور آندھی کے ساتھ تیز بارشوں کی پیش گوئی کر دی جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا ابھی امکان ہے سسٹم کے زیر اثر بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ایک مغربی ہواو¿ں کا سلسلہ 24 مارچ کی شام یا رات کے دوران بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جو کہ 27 مارچ کی رات سے شدت اختیار کر سکتا ہے اور یہ سلسلہ 31 مارچ تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔