صوبائی وزیرنے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی میڈیا ٹاک کو حقائق سے عاری قرار دے دیا

کراچی:صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی میڈیا ٹاک کو حقائق سے عاری اور محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سندھ کی ترقی دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جن کا اعتراف عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر کی باتیں صرف ٹی وی اسکرین کی حد تک ہیں زمین پر ان کا کوئی کام نہیں، کراچی کے عوام جانتے ہیں کہ کون ان کی خدمت کر رہا ہے اور کون صرف نعرے لگا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کا رونا رونے والے بتائیں کہ انہوں نے اپنے دور میں شہر کے لیے کیا کیا، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سندھ کی ثقافت اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے، اپوزیشن لیڈر کو مشورہ ہے کہ تنقید کے بجائے تعمیری سیاست پر توجہ دیں سندھ کی ثقافت اور شناخت پر حملے کرنے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں، اپوزیشن لیڈر منفی سیاست کے ذریعے اپنی ناکامیاں چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی قیادت میں سندھ خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔