مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دورہ چین ملتوی کر دیا ہے وائٹ ہاو¿س میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق جاری صورتحال کے پیش نظر وہ امریکا میں ہی رہنا چاہتے ہیں کیونکہ اس وقت ان کی موجودگی ضروری ہے خبر رساں اداروں کے مطابق صدر ٹرمپ کا دورہ چین 31 مارچ سے 2 اپریل تک طے تھا، تاہم خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث اسے مو¿خر کر دیا گیا دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا کہ وہ مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، جن میں آبنائے ہرمز کی سکیورٹی سے متعلق پالیسی بھی شامل ہے میڈیانے بتایا کہ چینی صدر شی جنگ پنگ کے ساتھ ملاقات کا وقت تبدیل کیا جا رہا ہے اور چین کو اس فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے اس اہم بحری راستے کی سکیورٹی کی ذمہ داری ان ممالک کو دے دی جائے جو اسے استعمال کرتے ہیں، تاکہ اتحادی ممالک زیادہ فعال کردار ادا کریں۔