افغانستان، بھارت اور اسرائیل کا مبینہ گٹھ جوڑ سامنے آگیا‘چونکا دینے والے انکشافات

پاکستان کے خلاف مبینہ سازشوں سے متعلق ایک نئی بحث اس وقت شروع ہو گئی جب ایک سابق بھارتی فوجی افسر کے بیانات منظر عام پر آئے رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کے ریٹائرڈ کرنل راجیش پاور نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کی جا رہی ہے، جہاں مختلف شدت پسند گروہ سرگرم ہیں کرنل (ر) راجیش پاور کے مطابق ان ممالک کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور خطے میں پاکستان کو کمزور کرنا ایک مشترکہ مقصد کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اسرائیل پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور اس کے اسرائیل مخالف مو¿قف کی وجہ سے اسے ایک اہم حریف کے طور پر دیکھتا ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان گروہوں کو مالی معاونت انڈیا کی جانب سے جبکہ اسلحہ اور انٹیلی جنس سپورٹ اسرائیل فراہم کر رہا ہے ان کے مطابق ان سرگرمیوں کا مرکزی ہدف پاکستان ہے۔