کوریا میں پاکستانیوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع کے حوالے سے زبان اور میرٹ کو اہم قرار دیا گیا ہے پاکستان ای پی ایس سینٹر کے سربراہ نے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) کے ساتھ ایمپلائمنٹ پرمٹ سسٹم (ای پی ایس) اور پوائنٹس بیسڈ سلیکشن سسٹم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیااجلاس میں دونوں اداروں کی جانب سے مستقبل میں پاکستانی ورکرز کی بیرون ملک روانگی بڑھانے کی کوششوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر ای پی ایس سینٹر کے سربراہ نے ملازمت کے خواہشمند افراد کی جانب سے اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیے ایمپلائمنٹ پرمٹ سسٹم کے تحت آجر کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے مقامی روزگار مراکز سے امیدواروں کی فہرست حاصل کرتے ہیں۔ آجر کی طلب کے مطابق مطلوبہ تعداد سے 3 گنا زیادہ امیدواروں کو تجویز کیا جاتا ہے، جبکہ حتمی انتخاب آجر خود کرتا ہے اور اس عمل میں کسی اور ادارے یا فرد کا کوئی کردار نہیں ہوتا۔