سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی گرفتاری کیخلاف ٹھٹھہ کی عدالت کا فیصلہ کالعدم

سندھ ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی اور دیگر کی گرفتار کے خلاف ٹھٹھہ کی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیاٹھٹھہ کی عدالت کے فیصلے کے خلاف سابق چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی اور دیگر کی نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی جسٹس محمد حسن اکبر نے ریمارکس دیے کہ ماتحت عدالت نے دائرہ کار سے ہٹ کر فیصلہ کیا، ہائیکورٹ میں زیر سماعت مقدمے کے الفاظ پر ٹھٹھہ میں شکایت دائر نہیں ہو سکتی اور ڈاکومنٹس کی بنیاد پر دوسرے شہر کی عدالت میں مقدمہ نہیں ہو سکتا ٹھٹھہ کی عدالت نے شبر زیدی اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ فہد حسین اور مکش کمار تلریجا ایڈووکیٹس نے استدعا کی تھی کہ ٹھٹھہ کورٹ کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیا جائے سندھ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹھٹھہ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ماتحت عدالت کی کارروائی بھی کالعدم قرار دے دی ٹھٹھہ کورٹ نے اسد رضوی کی شکایت پر شبر زیدی،عمرمحمد، علی احسن اور فہد خان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔