مشرق وسطیٰ کی صورتحال: 19دنوں میں 2092پروازیں منسوخ‘ لاکھوں مسافر متاثر

لاہور:ملک بھر کے ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ جانے والی پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ذرائع کے مطابق آج علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے مختلف بین الاقوامی ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کے لیے دو طرفہ مجموعی طور پر 92 پروازیں منسوخ کر دی گئیںلاہور ایئرپورٹ سے کویت، دوحہ، بحرین اور ابو ظہبی کی 18 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ پشاور ایئرپورٹ سے دوحہ، دبئی اور ابو ظہبی کی 16 پروازیں منسوخ کی گئیںمزید برآں ملتان ایئرپورٹ سے 4 اور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی، دوحہ، ریاض اور بحرین کی 6 پروازیں منسوخ ہوئیں ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد ایئرپورٹ پر آج بھی مشرق وسطیٰ کے لیے پروازوں کا آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے دوحہ، کویت، بحرین، ایران اور عراق سمیت دیگر ممالک کے لیے 20 پروازیں منسوخ ہوئیںاسی طرح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، دوحہ، بحرین، کویت اور مسقط کی 28 پروازیں منسوخ کی گئیںایئرپورٹ حکام کے مطابق گزشتہ 19 دنوں کے دوران پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی منسوخ پروازوں کی مجموعی تعداد 2092 تک پہنچ گئی ہے۔