مراعات پر پابندی:حکومت نے سرکاری ملازمین کے الاونسز اور دیگر ادائیگیاں روک دیں

اسلام آباد:حکومت نے مراعات پر پابندی کے سلسلے میں سرکاری ملازمین کے الاو¿نسز سمیت دیگر تمام ادائیگیاں روک دیں ذرائع کے مطابق حکومت کی خصوصی ہدایت پر اے جی پی آر نے سرکاری ملازمین کو الاونسز سمیت ہر قسم کی ادائیگیاں تاحکم ثانی روک دی ہیں۔ یہ سخت اقدام آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کے تناظر میں کیے گئے ہیں اے جی پی آر کی طرف سے اس وقت صرف تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل ہی جاری رکھا گیا ہے حکومت مالیاتی اہداف کے مقررہ بینچ مارک کو ہر صورت پورا کرنا چاہتی ہے جس کے باعث دیگر تمام ادائیگیاں تاحال معطل رکھی گئی ہیں۔