ایران کا اپنے فٹبال ورلڈکپ کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کا مطالبہ، فیفا کا انکار

ایران نے فٹبال ورلڈ کپ کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا جس پر فیفا نے مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا صدر ایران فٹبال فیڈریشن مہدی تاج کا کہنا ہے کہ جب ڈونلڈ ٹرمپ خود کہہ رہے کہ ہمارا امریکا جانا ٹھیک نہیں تو ہم نہیں جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے پر بات چیت جاری ہے یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے دنوں کہا تھا کہ ایران فٹبال ٹیم کی سکیورٹی کیلئے بہتر ہے کہ وہ امریکا نہ آئیں فیفا کو ایران کے میچز امریکا سے باہر منتقل کرنے پر لاجسٹک چیلنج کا سامنا ہوگا برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیفا کے جانب سے ایران کا مطالبہ تسلیم کیے جانے کا امکان کم ہے دوسری جانب فیفا نےایران کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے سے انکار کر دیا فیفا کاکہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2026 کے میچز طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے، ہم ورلڈ کپ میں شامل تمام ٹیموں سے رابطے میں ہیں ، 6 دسمبر 2025 کو جاری شیڈول کے مطابق ہی میچز کروانے کے منتظر ہیں فیفا ورلڈکپ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جانا ہے۔