ایف آئی ایچ نے مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے گروپس کا باضابطہ اعلان کر دیا

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بیلجیئم اور ہالینڈ میں ہونے والے مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے گروپس کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔پاکستان ہاکی ٹیم کو مشکل ترین ‘پول ڈی’ میں ڈراز کے شفاف طریقہ کار کے بعد رکھا گیا ہے جہاں اسے روایتی حریف بھارت، انگلینڈ اور ویلز جیسی مضبوط ٹیموں کا سامنا کرے پڑے گاگروپس میں پول اے: نیدر لینڈز، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ اور جاپان‘پول بیلجیئم، جرمنی، فرانس اور ملائیشیا‘پول سی: آسٹریلیا، اسپین، آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں ورلڈ کپ 2026 کے لیے ڈراز مکمل کرلئے گئے ہیں پاکستان کے گروپ پول ڈی بھارت اور یورپی قوت انگلینڈ کی موجودگی نے اسے ٹورنامنٹ کا سب سے دلچسپ گروپ بنا دیا ہے شائقین ہاکی خاص طور پر پاکبھارت ٹاکرے کے منتظر ہیں جو عالمی سطح پر ہمیشہ توجہ کا مرکز رہتا ہے۔