فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں ‘ 60ہزار 206کلو گرام جعلی اشیاءبرآمد کر کے تلف

لاہور:عید کے موقع پر سپلائی کیلئے تیار جعلی اور مضر صحت اشیاءکی بڑی کھیپ پکڑ لی گئی ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 60 ہزار 205 کلو سے زائد جعلی اشیاءبرآمد کی گئیں جن میں 56 ہزار 25 کلو پاو¿ڈر، 3 ہزار 750 لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس، 108 لٹر شربت اور 3 من سے زائد مربہ شامل ہے، اس کے علاوہ مضر صحت رنگ اور پیکنگ مواد بھی تلف کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق یونٹس میں ممنوعہ رنگوں اور فلیورز کی ملاوٹ سے مختلف مشروبات تیار کئے جا رہے تھے جبکہ غیر فلٹر شدہ پانی کا استعمال بھی سامنے آیا، مزید برآں معروف برانڈز کے نام پر بغیر منظور شدہ فارمولے کے کولڈ ڈرنکس تیار کر کے عید پر سپلائی کی تیاری کی جا رہی تھی معائنہ کے دوران ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس سمیت ضروری ریکارڈ بھی موجود نہ تھا جبکہ کچن ایریاز میں صفائی کی انتہائی خراب صورتحال پائی گئی، حکام کے مطابق جگہ جگہ کیڑے مکوڑے، مکھیوں اور مکڑی کے جالے موجود تھے جبکہ پروسیسنگ ایریا میں ٹوٹے فرش اور گندا پانی بھی دیکھا گیا قبل ازیں کریک ڈاو¿ن اکبری منڈی، بحریہ ٹاو¿ن، ایم ایم عالم روڈ، ڈھلوان روڈ اور فیروزوالا کے علاقوں میں کیا گیا جہاں 2 فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور ایک شربت یونٹ کو بند کر دیا گیا جبکہ 10 پوائنٹس کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے، جعلی کولڈ ڈرنکس کی تیاری پر ایک مقدمہ بھی درج کر لیا گیاڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ خوراک کے معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔