اسلام آباد:ملک میں بچوں کے اغوا اور جنسی زیادتی کے حوالے سے غیر سرکاری تنظیم ’ساحل‘ کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بچوں کے اغوا اور زیادتی جیسے کیسز میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ سال 2025 کے دوران بچوں سے زیادتی کے مجموعی طور پر 3630 واقعات رپورٹ ہوئے ہیںغیر سرکاری تنظیم کے مطابق سال 2024 کے مقابلے میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں 8 فیصد یعنی 266 بچوں کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اغوا کے 1107، جنسی زیادتی کے 596، عصمت دری کے 522 اور بچوں کی گمشدگی کے 365 کیسز رپورٹ ہوئے ان واقعات میں متاثرین میں 1924 یعنی 53 فیصد لڑکیاں جبکہ 1625 یعنی 47 فیصد لڑکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ 116 کیسز نومولود بچوں کے بھی رپورٹ ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2025 کے دوران اوسطاً ایک دن میں 9 سے زائد بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اسی طرح زیادتی کی کوشش کے 195، بدفعلی کی کوشش کے 141، اجتماعی زیادتی کے 130 جبکہ اجتماعی زیادتی کے مزید 108 واقعات بھی رپورٹ ہوئے رپورٹ کے مطابق جنسی زیادتی کے بعد قتل کے 58 جبکہ بچوں کی شادی کے 53 واقعات بھی شامل ہیںرپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 11 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کو زیادتی کا سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے