سہولت اکاونٹ کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی حد میں اضافہ

اسلام آباد:سہولت اکاو¿نٹ کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی حد میں اضافہ کردیا گیاسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سہولت اکاو¿نٹ کے ذریعے سرمایہ کاری کی حد 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کرنے کا اعلان کیا ہے سہولت اکاو¿نٹ صرف شناختی کارڈ کے ذریعے کھولا جا سکتا ہے اور یہ آن لائن بھی دستیاب ہے، جس سے سرمایہ کاروں کو مزید سہولت حاصل ہوگی ایس ای سی پی کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں انفرادی سرمایہ کاروں کے سب اکاو¿نٹس کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار ہے جبکہ انویسٹر اکاونٹس اور روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹ کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار ہے ایس ای سی پی کے مطابق سہولت اکاو¿نٹ پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کاروں کو آسان اور محفوظ طریقہ فراہم کرتا ہے، جہاں سرمایہ کار اب ایک سے زائد بروکرز کے ساتھ سہولت اکاو¿نٹس کھول سکیں گے، تاہم ایک بروکر کے ساتھ ہر سرمایہ کار صرف ایک سہولت اکاو¿نٹ رکھ سکے گا۔