لاہور: عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیاں منانے کے لیے پردیسیوں کی جانب سے ٹرینوں کی بکنگ میں تیزی آ گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مسافروں نے ٹکٹوں کی بکنگ آن لائن کروائی ہے، جبکہ لاہور ریلوے سٹیشن سمیت دیگر بکنگ کاو¿نٹرز پر بھی مسافروں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کی 90 فیصد سے زائد سیٹیں پہلے ہی بک ہو چکی ہیںرپورٹس کے مطابق 17 مارچ سے 24 مارچ کے درمیان چلنے والی تقریباً تمام ٹرینوں کی مختلف کلاسز میں 90 فیصد سے زائد نشستیں ریزرو ہو چکی ہیں دوسری جانب پاکستان ریلوے کی جانب سے عید کے موقع پر عید سپیشل ٹرینیں چلانے کے حوالے سے تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم مسافروں کے غیر معمولی رش کے پیش نظر 3 سے 4 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔