لاہور: موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بڑا گینگ گرفتار

لاہور:ملت پارک پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان علی حیدر اور علی خالد کو خفیہ اطلاع پر ملت چوک قبرستان سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان بالترتیب 42 اور 26 مقدمات میں ملوث ہیں ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیاملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ گرفتار ملزمان سے 2 پستول بمع گولیاں، 5 قیمتی موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد ہوئی۔ علاوہ ازیں غالب مارکیٹ کو مطلوب ہنڈا 125 بھی پولیس نے قبضے میں لے لیا۔