شہر قائد میں بے لگام ٹینکرز، ٹرالرز سے ہونے والے حادثات تھمنے کا نام نہیں لے رہے تازہ واقعات میں ڈمپر کی ٹکر سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ بے قابو ٹرالر بینک میں جا گھساتفصیلات کے مطابق جوہر موڑ راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے واقعے کے بعد عوام کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی اور ڈمپر کو روک لیاایدھی حکام کے مطابق جوہر موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 42 سالہ ثمرین کے نام سے کی گئی جسے فوری طبی امداد کے لیے نجی اسپتال لے جایا گیاحادثے کے باعث راشد منہاس روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑااس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پاتے ہوئے ڈرائیور کو حراست میں لے کر ڈمپر سمیت تھانے منتقل کر دیا جبکہ فوری طور پر اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ زخمی ہونے والے افراد موٹر سائیکل سوار یا راہگیر ہیں تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔