امریکی سفارت خانے کا 20 مارچ تک ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کرنےکا اعلان

امریکی سفارت خانے نے 20 مارچ تک تمام امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن درخواست گزاروں کی ویزا اپائنٹمنٹس متاثر ہوئی ہیں، انہیں نئی تاریخ مقرر کرنے کے طریقہ کار سے متعلق ہدایات ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی تاہم سفارت خانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو معمول اور ہنگامی نوعیت کی قونصلر خدمات کی فراہم جاری رہے گی۔