برطانوی ہائی کمشنر سے قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی کی خصوصی ملاقات

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیااعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ، خطے کی مجموعی صورت حال اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھا¶ کے معیشت پر ممکنہ اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا قبل ازیں اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان حسین احمد یوسفزئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اس موقع پر دونوں جانب سے باہمی تعاون، جمہوری اقدار کے استحکام اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔