داتا دربار کے علاقے میں احمد پارک گھر سے ماں بیوی مردہ حالت میں پائے گئے ہیںترجمان ایدھی کے مطابق موہنی روڈ احمد پارک گھر میں میاں بیوی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت 38 سالہ آزاد حسین اور 35 سالہ پاکیزہ کے نام سے ہوئی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ گھر کے اوپر کیمیکل بنانے والے کارخانے کی وجہ سے پیش آیا داتا دربار پولیس نے کارخانے کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوو¿ں پر کارروائی کا آغاز کر دیا پولیس اور فرانزک ٹیم نے کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانہ منتقل کر دی ہیں کیمیکل کی وجہ سے دم گھٹنے سے دونوں میاں بیوی زندگی کی بازی ہار گئے شبہ ہے کہ دم گھٹنے سے ان کی موت واقع ہوئی جبکہ دو بچے 8 سالہ خضر عباس اور 6 سالہ حر عباس محفوظ ہیںایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ تمام پہلوو¿ں کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید تحقیقات و کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔